Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر نے ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں جو شرٹ پہنی تھی وہ 80 ہزار امریکی ڈالرز میں فروخت ہو گئی۔ جوز بٹلر نے تقریباََ ایک ہفتہ پہلے کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے لیے شرٹ نیلام کرنے کے لیے پیش کی تھی۔ ان کی شرٹ میں بیاسی افراد نے دلچسپی ظاہر کی جو 80 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوئی۔
جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ یہ شرٹ ان کے لیے بہت ہی اہمیت کی حامل تھی مگر اس نیک کام میں حصہ ڈالنے پر خوشی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے تھے جس کے بعد انگلینڈ کی چار وکٹیں صرف 86 رنز پر گر گئی تھیں۔ جوز بٹلر نے بین اسٹوکس کے ساتھ پارٹنرشپ بنا کر میچ ٹائی کروانے میں بھرپور مدد کی۔
سپر اوور کی آخری گیند پر جوز بٹلر نے مارٹن گپٹل کو شاندار انداز میں رن آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو ورلڈکپ جتوایا تھا۔