Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے نمبرون بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے بھارت کو ان کے گھر میں ٹیسٹ سیریز ہرانے کا ہدف بنا لیا ہے۔ اسٹیو اسمتھ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہو گیا ہے لیکن آسٹریلیا میں ہمیشہ ایشیز سیریز کی بات ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ اور ایشیز سیریز بہت اہم ہیں لیکن بھارت ٹیسٹ کی نمبرون ٹیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بھارتی ٹیم کیخلاف بھارتی سرزمین پر ہی آسٹریلیا کو سیریز میں کامیابی حاصل کرتا دیکھنا چاہتا ہوں۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ایشیائی ٹیموں میں رویندر جدیجا مشکل ترین بولر ہیں۔
یاد رہے آسٹریلیا کا بھارت میں ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے ریکارڈ خراب رہا ہے۔ آسٹریلیا نے بھارت میں 50 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور صرف 13 میچوں میں انہیں کامیابی ملی، 21 میچوں میں میزبان ٹیم نے فتح حاصل کی جبکہ 16 میچز ڈرا رہے۔ آسٹریلیا نے بھارت میں ٹیسٹ سیریز آخری مرتبہ 2004 میں جیتی تھی۔