Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ایونٹ ملتوی ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہے لیکن منتظمین ٹورنامنٹ کو شیڈول کے مطابق کروانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال میں ٹورنامنٹ کیلئے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ منتظمین حفظان صحت کے خطرات کو کم سے کم کر کے ٹورنامنٹ کروانے کا پلان تیار کر رہے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا آنے سے قبل کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ اور 14 روز کا قرنطینہ کروانے کی منصوبہ بندی پر غور کیا جا رہا ہے مگر اس کے لیے آسٹریلوی حکومت کی اجازت درکار ہو گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے دوران 500 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز آسٹریلیا میں موجود ہوں گے۔