Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کے ایک ہاتھ کی چھوٹی انگلی نہیں ہے۔ وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نہر میں نہانے کے لیے کزنز کے ساتھ اکثر دوپہر کو جایا کرتا تھا، ایک دن پُل کے اوپر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا جب میں میرا پاؤں پھسلا اور میری انگلی وہیں پھنس گئی لیکن میرے وزن کی وجہ وہ ہاتھ سے الگ ہو گئی اور میں نیچے گر گیا۔
وقار یونس کے مطابق جب وہ نیچے گرے تو خون میں لت پت تھے اور بائیں جانب سے ان کی تین پسلیاں ٹوٹ چکی تھیں۔ سابق فاسٹ باؤلر نے مزید بتایا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میرے معدے یا کسی اور جگہ سے خون نکل رہا ہے لیکن جب میں نے اپنا ہاتھ دیکھا تو میری انگلی نہیں تھی اور وہاں سے کچھ گوشت لٹک رہا تھا۔