رواں سال فروری میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے نے تمام فل اور ایسوسی ایٹ ممبران کو 2023 سے 2031 کے دوران آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی پیشکش کے حوالے سے خط لکھا تھا۔ آئی سی سی کو 2023 سے 2031 تک کے ایونٹس کی میزبانی کیلئے اب تک صرف 3 پیشکشیں موصول ہوئیں۔
پاکستان، ملائیشیا اور ویسٹ انڈیز نے ایونٹس کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پاکستان آئی سی سی کا فل ممبر ہے جبکہ ملائیشیا اور امریکا ایسوسی ایٹ ممبرز ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا نے آئی سی سی کی اس پیشکش میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ بھارت نے اس معاملے پر کوئی جواب ہی نہیں دیا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھی ان ایونٹس کی میزبانی میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو نے خط میں یہ بھی کہا تھا کہ جس ملک میں بھی انٹرنیشنل ایونٹ ہو گا اس کے ٹیکس فری ہونے کی گارنٹی بھی دینا ہو گی۔