Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے سابق کپتان اینڈریو اسٹراس نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد یوسف کی فلاسفی سے ان کو بہت مدد ملی۔ اینڈریو اسٹراس نے بتایا کہ انگلینڈ کی جانب سے 50 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد مجھے ڈر رہتا تھا کہ کہیں ٹیم سے ڈراپ نہ ہو جاؤں کیونکہ اس وقت میں اچھی فارم میں نہیں تھا اور کوشش کے باوجود رنز اسکور کرنے میں ناکام ہو رہا تھا۔
سابق کپتان نے کہا کہ نیپیئر ٹیسٹ میں یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ اگر میں نے دوسری اننگز میں رنز اسکور نہیں کیے تو مجھے کافی عرصے کیلئے ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے، میں نے سوچا کہ اگر یہ میری انگلینڈ کی جانب سے آخری اننگز ہے تو میں اسے انجوائے کر کے کھیلوں گا اور اس اننگز میں پھر میں نے 177 رنز اسکور کیے۔
اینڈریو اسٹراس کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں مجھے محمد یوسف کی فلاسفی سے بہت مدد ملی، محمد یوسف جب یوسف یوہانا تھے تو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی اوسط 40 کی تھی لیکن جب انہوں نے اسلام قبول کیا تو کچھ عرصے میں ان کی اوسط 70 تک کی ہو گئی۔
سابق کرکٹر کے مطابق محمد یوسف نے جب اسلام قبول کیا تو انہوں نے سارے فیصلے خدا پر چھوڑ دیے تھے، ان کا ماننا تھا جو ہونا ہے وہ ہو گا اور ان کی اسی سوچ سے مجھے بھی مدد ملی، میں نیپیئر ٹیسٹ میں اس عزم کے ساتھ میدان میں اترا تھا کہ جو ہونا ہے وہ ہو گا، مجھے بس اپنے انداز سے کرکٹ کھیلنی ہے۔