Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رمیز راجہ اور شعیب ملک کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔ گزشتہ دنوں رمیز راجہ نے اپنے ایک پیغام میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو باعزت طریقے سے ریٹائر ہو جانا چاہیے۔
جواب میں شعیب ملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ رمیز بھائی آپ صحیح کہہ رہے ہیں، میرے اور حفیظ کے ساتھ آپ کی بھی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آ چکا ہے، آئیں ہم تینوں ملکر عزت کے ساتھ ریٹائر ہوں، 2022 کا سال ریٹائرمنٹ کیلئے کیسا رہے گا؟
رمیز راجہ نے شعیب ملک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کس چیز سے ریٹائر ہو جاؤں؟ پاکستان کرکٹ کے لیے آواز اٹھانے سے یا پھر پاکستان کرکٹ کو پھر سے اوپر لانے کی کوشش سے ریٹائر ہو جاؤں؟ یہ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ 2022 میں کمینٹری شروع کرنا مشکل ضرور ہو گا کیونکہ میری اور آپ کی عمر ایک ہی ہو چکی ہو گی۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں ہے، تاریخ آپ کو بتائے گی کہ میں اس وقت ریٹائر ہوا جب پاکستان ٹیم کا کپتان تھا۔