Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے متفقہ طور پر آسٹریلوی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے۔ دس روز قبل کینگروز کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں بورڈز نے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ تو کر لیا لیکن یہ سیریز دوبارہ کب کھیلی جائے گی؟ اس حوالے سے حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، تمام انٹرنیشنل سیریز پہلے ہی ملتوی ہو چکی ہیں اور حالات معمول پر آنے کے بعد تمام کرکٹ بورڈز کو اپنی سیریز دوبارہ شیڈول کرنے میں مشکل مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔