Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اس وقت جنوبی ایشیاء سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور لاکھوں افراد اس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ کئی افراد اس موذی مرض کی وجہ سے جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں۔ تمام ممالک کو اس وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے مختلف چیلنجز درپیش ہیں لیکن پاکستان اور بھارت جیسے ترقی پذیر ممالک کو مالی مسائل کا بھی سامنا ہے۔
اس حوالے سے شعیب اختر نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی تین ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہو جائے تو گھروں میں بیٹھے کروڑوں لوگ ان میچز سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز کے لیے بڑے بڑے اسپانسرز مل سکتے ہیں، اگر سیریز سے 300-200 ملین ڈالرز کی کمائی ہو جائے اور دونوں ممالک رقم کو آدھا آدھا تقسیم کر لیں تو ان مشکل حالات میں اس رقم سے متاثرین کی داد رسی ہو سکتی ہے۔