Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے 2015 میں محمد عامر کی واپسی کے موقع پر محمد حفیظ کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور پاکستان ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ دو روز تک دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان ٹیم کے ساتھ ٹریننگ نہیں کی تھی مگر بعد میں پی سی بی نے دونوں کو راضی کر لیا تھا۔
ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں اظہر علی سے اس بارے میں سوال ہوا کہ کیا اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے میں انھیں اب کوئی پریشانی نہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ پر میرا جو مؤقف تھا وہی ہے اور آئندہ بھی وہی رہے گا۔
محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ میں ممکنہ واپسی پر اظہر علی نے کہا کہ بےشک عامر اور وہاب بہت عرصے سے کرکٹ کھیل رہے تھے، جب دونوں سینیئر بولرز نہیں تھے تو ہماری خوش قسمتی ہے کہ نوجوان بولرز خصوصاََ شاہین شاہ نے ذمہ داری لی اور اچھا کھیل پیش کیا۔