Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے کرکٹر بین اسٹوکس کو ورلڈکپ 2019 اور ایشیز سیریز میں شاندار پرفارمنس کا صلہ مل گیا۔ کرکٹ کی بائبل وزڈن نے بین اسٹوکس کو سال کا بہترین کرکٹ قرار دے دیا۔ آسٹریلیا کی ایلیز پیری کو بہترین خاتون کرکٹر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ کرکٹ کی بائبل وزڈن نے پانچ بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
ان کرکٹرز میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، آسٹریلیا کی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ایلیز پیری، سائمن ہارمر اور مارنس لبوشین شامل ہیں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایلیز پیری پہلی غیرملکی خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
انگلینڈ کے بین اسٹوکس دنیا کے صف اول کے کرکٹر اور ویسٹ انڈین آندرے رسل 2019 کے صف اول کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار پائے ہیں۔ عالمی کپ میں بین اسٹوکس نے مجموعی طور پر 465 رنز بنائے تھے۔
انہوں نے ایشیز سیریز میں 441 رنز بٹورے اور 28 سالہ آل راؤنڈر نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ میں 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلش ٹیم کو فتح دلائی تھی۔