Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب موصول ہونے کے بعد معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے جس کے چیئرمین لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس (ر) فضل میراں چوہان ہیں۔ عمر اکمل نے اپنے اوپر لگنے والے الزام کو چیلنج نہیں کیا جس وجہ سے اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔
عمر اکمل کو پی ایس ایل فائیو کا آغاز ہونے سے قبل 20 فروری کو معطل کر دیا گیا تھا۔ عمر اکمل نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 6.2 کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کی تھی جس کے تحت جرم ثابت ہونے پر انہیں 6 ماہ سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے الزام کو چیلنج نہیں کیا اس لیے انہیں کم سے کم سزا دیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے بکیز کی جانب سے قومی کرکٹر کے ساتھ رابطہ کیا گیا تھا جس کو انہوں نے رپورٹ نہیں کیا تھا۔