Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے معاہدوں کی وجہ سے ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کے خلاف جارحانہ انداز نہیں اپناتے، ہمارا انداز جارحانہ ہے جو بھارت کے علاوہ دیگر ٹیموں کے خلاف دیکھنے کو ملتا ہے۔
آسٹریلیا کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے ان کا یہ دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ٹیم میں بحیثیت کپتان ایسی کوئی چیز محسوس نہیں کی، جس کے ہاتھ میں بھی گیند ہوتی ہے وہ اپنی 100 فیصد پرفارمنس کے ذریعے آسٹریلوی ٹیم کو جتوانے کی کوشش کرتا ہے۔
آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے اور آئی پی ایل کا کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کوئی بات نہیں ہے۔ ٹم پین نے خود بھی آئی پی ایل کنٹریکٹ میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔