Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دو روز قبل شعیب اختر نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک سیریز منعقد کرنی چاہیے، دونوں ملک 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کی آمدنی برابر تقسیم کر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ شعیب اختر کا یہ مشورہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو کو پسند نہیں آیا۔
کپل دیو نے کہا کہ یہ شعیب اختر کی ذاتی رائے ہے لیکن بھارت کو اس طرح پیسے جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل سے بھارت خود نمٹ سکتا ہے۔ سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال پاک-بھارت سیریز ممکن نہیں۔
ظہیر عباس نے بھارتی صحافی سے کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کافی عرصے سے بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے مگر دونوں ملکوں کی موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے مستقبل میں بھی پاک-بھارت سیریز ہونا مشکل ہے۔