Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک کو بقیہ میچز کے لیے پاکستان واپس آنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ بین ڈنک کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم شاندار پرفارم کر رہی تھی، پلے آف مرحلے سے پہلے کرس لین نے زبردست سنچری اسکور کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں رواں سال کے اختتام پر ہم سب دوبارہ اکٹھے ہوں گے، اگلے دو میچز کھیلیں گے اور ٹرافی اٹھا کر ایونٹ کا کامیابی سے اختتام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جتنے بھی باؤلرز ہیں شاہین شاہ آفریدی ان میں سب سے بہترین ہیں۔ بین ڈنک کے مطابق پی ایس ایل میں وہاب ریاض کیخلاف کھیلتے ہوئے مشکل ہوئی۔