Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے فکسنگ معاملات میں آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈز کو بھی برابر کا قصوروار ٹھہرا دیا ہے۔ راشد لطیف نے کہا کہ آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز جن مشکوک افراد سے کھلاڑیوں کو دور رہنے کی ہدایت دیتے ہیں ان کی کرکٹ لیگز میں فرنچائزز ہیں۔
پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پی سی بی سربراہان بھی تمام معلومات کا علم رکھتے تھے لیکن خاموش رہے اور دنیا کے کرکٹ بورڈز بھی اپنے مخصوص کھلاڑیوں کا بچاؤ کرتے ہیں۔
راشد لطیف نے کہا کہ کسی بھی جرم میں سزا یافتہ شخص کو سرکاری اداروں میں ملازمت نہیں دی جاتی لیکن پاکستان میں محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کو سرکاری اداروں میں کیسے نوکری مل گئی یہ ایک بڑا سوال ہے جبکہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو ڈھائی سال پہلے ہی ملازمت سے فارغ کر دیا۔