Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اور ‏چیف کیوریٹر آغاز زاہد اپنے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر پی سی بی کو خیرآباد کہہ دیں گے۔ ہارون رشید کا کنٹریکٹ 31 مئی جبکہ آغا زاہد کا کنٹریکٹ رواں ماہ 30 اپریل کو ختم ہو جائے گا۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید نے کہا ہے کہ میں خوش ہوں جس طرح میں نے اپنے نئے عہدے کے دوران منصوبہ بندی کی اور اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے مختصر وقت میں ایک مقابلے سے بھرپور ڈومیسٹک اسٹرکچر کو کامیاب بنایا۔
آغا زاہد نے کہا کہ گزشتہ 19 سال میں پی سی بی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا، اس دوران میں نے ایسی پچز کی نگرانی کی جس پر کھیل کر کئی کھلاڑیوں نے بڑا نام بنایا۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے ان کی خدمات پر ہارون رشید اور آغا زاہد شکریہ ادا کیا۔ پی سی بی کے مطابق آغا زاہد کے نائب کی ذمہ داری نبھانے والے رضا صدیقی اس عہدے پر عارضی طور پر فائز ہوں گے۔