Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے انکشاف کیا تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل کنٹریکٹ بچانے کے چکر میں ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم سے نرم رویہ اختیار کرتے ہیں۔ مائیکل کلارک کا دعویٰ پہلے ٹم پین نے مسترد کیا اور اب فاسٹ بولر پیٹ کمنز بھی اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
پیٹ کمنز کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم پر ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے بال ٹیمپرنگ تنازع کی وجہ سے کافی تنقید ہو رہی تھی، ہر کوئی ہماری ٹیم پر تبصرے کر رہا تھا اس لیے بھارت کیخلاف سیریز میں ٹیم نے زیادہ جارحانہ رویہ اختیار نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیریز جینتے کے علاوہ اور بھی بہت اہم چیزیں تھیں، ممکن ہے کہ آسٹریلیا کے اس رویے سے کچھ بھارتی کھلاڑیوں کو فائدہ بھی ہوا ہو۔
پیٹ کمنز نے خالی میدانوں میں کرکٹ کروانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات پورے کر کے بند اسٹیڈیمز میں میچز کرانے کا تجربہ کرنے میں حرج نہیں ہے، شائقین کرکٹ کا میدان میں نہ ہونا بدقسمتی ہے لیکن ٹی وی پر شائقین کو میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔