Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کرک ان جف کے لائیو سیشن میں میزبان مظہر ارشد کے ساتھ گفتگو کی۔ گزشتہ دس سال میں محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کر رکھے ہیں۔ انہوں نے 331 اننگز میں 10525 رنز بنائے ہیں جس میں 19 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
مظہر ارشد کی جانب سے بتائے گئے ان اسٹیٹس پر محمد حفیظ نے کہا کہ اعداودشمار جھوٹ نہیں بولتے، میں بہت خوش ہوں کہ پچھلے دس سال میں پاکستان کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر کے طور پر سامنے آیا ہوں۔
انہوں نے 2010 میں کم بیک کے بعد اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے 10-2007 تک ذہنی، جسمانی اور تکنیکی طور پر بہت محنت کی جس کا مجھے پھل ملا۔