Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمن راشد لطیف نے ویڈیو پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کی حمایت کر دی ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں کھیلنے کے حقدار ہے کیونکہ اس فارمیٹ میں انہوں نے پرفارم بھی کیا ہے۔
سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر کا مقابلہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہے، مختصر فارمیٹ میں کامران اکمل یا سرفراز احمد کو موقع دیا جا سکتا ہے۔
کچھ روز قبل قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ محمد رضوان ٹیسٹ ٹیم کے مستقبل کے پلانز کا حصہ ہیں۔ انہوں نے دبے لفظوں میں یہ بات واضح کر دی تھی کہ ٹیسٹ ٹیم میں کسی وکٹ کیپر بیٹسمین کی واپسی ہونا ابھی ممکن نہیں ہے۔