Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹسمین عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو 48 سال بعد دورہ پاکستان کے لیے راضی کیا۔
عامر سہیل کا کہنا تھا کہ وسیم خان پاکستان کے لیے جو اچھی چیز کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ان کے انگلینڈ میں اچھے تعلقات ہیں لہذا ایم سی سی ٹیم کو یہاں لانے کے بعد وہ انگلینڈ کی ٹیم کو بھی پاکستان لا سکتے ہیں۔
عمر اکمل کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے اس کھلاڑی کی صحیح طریقے سے رہنمائی نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ شعیب اختر اپنے کیریئر کی ابتداء میں بہت متنازع ہوتے تھے، میں نے شعیب اختر کی ذمہ داری لیتے ہوئے اسے مشورہ دیا کہ صرف پرفارمنس پر توجہ دو اور دوسری چیزوں کو بھول جاؤ اس طرح وہ بہت سے تنازعات سے بچ گیا۔
عامر سہیل کا مزید کہنا تھا کہ عمر اکمل کے معاملات میں کسی نے بھی اس کی پروفیشنل طریقے سے رہنمائی نہیں کی اور اس کا کیریئر کا تباہ ہو گیا۔