Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن میں سابق اور موجودہ کرکٹرز سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں اور شائقین کرکٹ کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے رہتے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ سے ایک سوال پوچھا گیا تو انہوں نے رویچندرن ایشون کے مقابلے میں نیتھن لائن کو دور حاضر کی ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین آف اسپنر قرار دیا۔
آسٹریلیا کی طرف سے سات ٹیسٹ اور 123 ون ڈے میچز کھیلنے والے بریڈ ہوگ کا ماننا ہے کہ گزشتہ کچھ سال کے دوران نیتھن لائن میں کافی بہتری آئی ہے جس وجہ سے وہ رویچندرن ایشون سے بہتر اسپنر ہیں۔
رویچندرن ایشون نے 71 ٹیسٹ میچوں میں 365 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ نیتھن لائن نے 96 میچوں میں 390 شکار کیے ہیں۔ ایشون نے 254 ٹیسٹ وکٹیں بھارتی سرزمین پر اپنے نام کیں جبکہ غیرملکی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے وہ صرف 111 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔
آسٹریلیا کے آف اسپنر نیتھن نے لائن نے ہوم گراؤنڈ پر 191 اور ملک سے باہر 199 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔