Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کی جانب سے 2001-1989 تک 54 ون ڈے اور 115 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے مائیکل ایتھرٹن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوران ایک ڈاکیومینڑی کی شوٹنگ کے لیے پاکستان آئے تھے۔ مائیکل ایتھرٹن یہ ڈاکیومینٹری پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے بنا رہے ہیں جو کہ رواں سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈکاسٹ میں مائیکل ایتھرٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کا پاکستان میں انعقاد ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تاثرات تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیمز لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے اور شائقین کرکٹ کا جوش دیکھنے کے قابل تھے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو اب پتا لگ جائے گا کہ وہ پاکستان میں محفوظ ہیں اور وہ یہ پیغام اپنے ملک کے دیگر کھلاڑیوں تک بھی لے کر جائیں گے۔
مائیکل ایتھرٹن نے بتایا کہ وہ 8 مارچ کو ایک مقامی کیفے میں موجود تھے جہاں انگلینڈ کے 8 سے 9 کھلاڑی بھی بیٹھے ہوئے تھے، وہ سب یہی کہہ رہے تھے کہ بہت اچھے میچز ہو رہے ہیں، ٹورنامنٹ کا معیار بہت زبردست ہے اور وہ یہاں خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔