Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کپل دیو نے شعیب اختر کی پاک-بھارت سیریز کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کو اس طرح پیسے اکٹھا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ شعیب اختر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کپل دیو کو ضرورت نہیں ہے لیکن بھارتی عوام کو ضرورت ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ میں بھارت کو اتنا جانتا ہوں جتنا عمران خان خود کے بارے میں بھی نہیں جانتے، پاکستان اور بھارت میں بہت زیادہ غربت ہے، بطور مسلمان اور بطور انسان میں نے انسانیت کی مدد کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے صرف سیریز کی تجویز دی تھی کیونکہ آئند 6 ماہ میں کرکٹ ہوتی ہوئی مشکل نظر آ رہی ہے، اگر کرکٹ نہیں ہو گی تو اس سے جو لوگ منسلک ہیں ان کے گھر کیسے چلیں گے۔
انہوں نے کہا پاک-بھارت سیریز پوری دنیا میں دیکھی جاتی ہے، کپل دیو کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن دوسرے لوگوں کو پیسوں کی ضرورت ہے۔