Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن بھی بابر اعظم کے مداح نکلے۔ مائیکل ایتھرٹن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں اور پاکستان کی جانب سے مسلسل تینوں فارمیٹ میں پرفارم بھی کر رہے ہیں۔
سابق انگلش کپتان نے کہا کہ میری خواہش ہے بابر اعظم کو رواں سال جولائی میں انگلینڈ میں کھیلتا ہوا دیکھوں کیونکہ ایشیائی بیٹسمینوں کے لیے انگلش کنڈیشنز آسان نہیں ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ جولائی میں ہونے والے دورہ انگلینڈ میں پاکستانی بیٹسمینوں کا کڑا امتحان ہو گا، ڈیوک کی گیند زیادہ سوئنگ ہوتی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں بابر اعظم اس مشکل کنڈیشن میں بھی انگلش بولرز کا سامنا کر سکتے ہیں۔
مائیکل ایتھرٹن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے، پی ایس ایل فائیو میں انٹرنیشنل پلیئرز نے پاکستان میں بہت انجوائے کیا اور سب جان چکے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔