Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کچھ عرصے سے ناقص فارم کا شکار ہیں جس کے باعث سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ نے ان پر کافی تنقید بھی کی۔ ایک انٹرویو میں اپنی پرفارمنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ لوگ مجھ سے امید لگاتے ہیں میں جارحانہ کرکٹ کھیلوں مگر اس میں آؤٹ ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، میں اسی انداز سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں اور آؤٹ ہو جاتا ہوں۔
اوپننگ بیٹسمین نے ناقدین سے سوال کیا کہ قومی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ کسی ایک بیٹسمین کا نام بتا دیں جو ہر اننگز میں رنز اسکور کرتا ہو۔ فخر زمان نے اعتراف کیا کہ پی ایس ایل فائیو میں انہیں اسپنرز کیخلاف کھیلنے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں اگر میرے اعدادوشمار دیکھے جائیں تو میں 6 سے 7 مرتبہ اسپنر کو اٹیک کرتے ہوئے آؤٹ ہوا، آئندہ میں کوشش کروں گا کہ اسپنرز کیخلاف بہتر کرکٹ کھیلوں۔
فخر زمان کا مزید کہنا تھا میں اپنی خامیوں پر بہت محنت کر رہا ہوں، مستقبل میں کوشش کروں گا کہ حریف ٹیم نے میرے خلاف جو منصوبہ بنایا ہے اسے سمجھ کر بہتر کرکٹ کھیلوں اور اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔