Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کی باتیں گردش کرنے لگیں تو "پروفیسر" محمد حفیظ نے اس کی مخالفت شروع کر دی اور سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں بھی محمد حفیظ کے ہم آواز ہو گئے۔ شاہد آفریدی نے شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کر دی ہے۔
کوہاٹ سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تمام کھلاڑیوں کے لیے پالیسی یکساں ہونی چاہیے، کچھ کرکٹرز کی واپسی ہوئی اور کچھ ابھی تک ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروف ہیں، ایسا کرنا ٹھیک نہیں۔
بوم بوم نے شرجیل خان کو فیورٹ کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کھیلنے کا انداز مجھے پسند ہے۔ شاہد آفریدی نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالے سے کہا کہ ڈیپارٹمٹنس نے پاکستان کو کئی پلیئرز دیے، یہ عمل پھر سے شروع ہونا چاہیے۔