Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث آئی پی ایل کے 13واں ایڈیشن کا انعقاد ممکن نظر نہیں آ رہا۔ اس حوالے سے بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور ہمیں ان کی فیصلے کا انتظار ہے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل شیڈیول میں تبدیلی کر کے آئی پی ایل کیلئے وقت نکالے۔
اظہرالدین کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل دنیا کی مہنگی ترین لیگ ہے، پوری دنیا کے کھلاڑی اس میں کھیلنا چاہتے ہیں اس لیے آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈز کو اپنے انٹرنیشنل شیڈول میں تبدیلی کرنی چاہیے تا کہ آئی پی ایل کھیلی جا سکے۔
سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے نا ہونے سے بی سی سی آئی کو بہت نقصان ہو گا لیکن دیگر کرکٹ بورڈز بھی اس سے متاثر ہوں گے۔
اظہر الدین نے مزید کہا کہ اگر حالات بہتر ہو جاتے ہیں تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ضرور ہو گا، اس دوران آئی پی ایل کی امید لگانا ٹھیک نہیں ہے۔