Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی ورلڈکپ 2019 سیمی فائنل کے بعد سے منظرعام سے غائب ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایم ایس دھونی پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا دباؤ بھی بڑھ گیا ہے مگر حیرت انگیز طور پر انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے اس کی مخالفت کر دی ہے۔
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ ابھی دھونی کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، میرے خیال میں ابھی بھی ان کی کرکٹ باقی ہے اور وہ اب بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بہت فائدے پہنچا سکتے ہیں۔
انگلینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ اگر دھونی سے ورلڈکپ میں دو-چار میچز اچھے نہیں کھیلے گئے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ ان کو نظر انداز کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ دھونی باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور امید ہے وہ بہترین انداز میں کرکٹ میں واپسی کریں گے۔ ناصر حسین نے کہا مزید کہا کہ دھونی کے مستقبل کا سارا دارومدار بھارتی کرکٹ بورڈ اور سلیکٹرز پر ہو گا۔