Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کے باعث پہلے دنیا بھر کے کئی اسپورٹس بغیر تماشائیوں کے کرائے گئے اور پھر ملتوی کر دیے گئے۔ رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے عالمی کپ اور آئی پی ایل کو بھی بغیر شائقین کے کرانے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں مگر مختصر فارمیٹ کے بڑے کھلاڑی گلین میکسویل خالی اسٹیڈیم میں میچز کرانے کے حق میں نہیں ہیں۔
گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل تو بغیر کراؤڈ کے منعقد ہو سکتا ہے، ورلڈکپ ایک میگا ایونٹ ہے اس لیے اتنے بڑے ایونٹ کو بغیر کراؤڈ کے کرانا بے معنی ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ورلڈکپ کو تماشائیوں کے ساتھ ہی ہونا چاہیے مگر آج کل کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بھی بات قبل از وقت ہو گی۔
واضح رہے کہ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا میں ہونا ہے جبکہ منتظمین کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔ دوسری جانب آئی سی سی کا بھی کہنا ہے کہ ابھی تک ورلڈکپ کا شیڈول وہی ہے اور اس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔