Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سابق کے آف اسپنر اور "دوسرا" گیند کے موجد ثقلین مشتاق نے ورلڈکپ 1992 کے فاتح کپتان اور ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
ثقلین مشتاق کا اپنی نئی ویڈیو میں عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان میں خود اعتمادی بہت زیادہ تھی اور وہ ٹریننگ کے لیے پہاڑی علاقوں میں جاتا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے لیے پہاڑ کی چوٹی تک جانے کی وجہ سے ان میں یہ خوبی آئی کہ وہ زندگی میں جو بھی کام کرتے اس کی بلندی تک پہنچنے کے لیے بھرپور جدوجہد کرتے۔
سابق اسپنر نے بتایا کہ وسیم اکرم، وقار یونس اور انضمام الحق ان کے اردگرد ہوتے تھے، عمران خان کو دیکھ کر ہی ان کھلاڑیوں میں بھی بلندی تک پہنچنے کا جذبہ پیدا ہوا۔