Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2006 میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان آئی تھی۔ اس دورے پر مہمان ٹیم کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے شکست ہوئی تھی جبکہ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 1-3 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دینے والے انضمام الحق نے ملتان ٹیسٹ کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔
انضمام الحق نے بتایا کہ برائن لارا نے ملتان ٹیسٹ میں دانش کنیریا کی ایک گیند کریز سے نکل کر واپس ان کی جانب کھیلی، اس لمحے دانش نے برائن لارا کو کہا کہ آپ نے اچھا کھیلا ہے جس پر ویسٹ انڈین کپتان نے جواب دیا کہ ٹھیک سر اور انہوں نے اگلی تین گیندوں پر دانش کنیریا کو لگاتار تین چھکے لگائے۔
سابق کپتان کے مطابق انہوں نے دانش کنیریا سے کہا کہ برائن لارا کو مزید اکساؤ تا کہ وہ غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہو جائے، میں نے سارے فیلڈرز باؤنڈری پر لے لیے لیکن اس کے باوجود برائن لارا نے دانش کنیریا کو گراؤنڈ کے ہر طرف شاٹس ماریں۔