Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنی نئی ویڈیو میں 1999 کے دورہ بھارت پر چنائی ٹیسٹ میں ملنے والی یادگار کامیابی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ ثقلین مشتاق نے اس میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان کو 12 رنز سے کامیابی نصیب ہوئی تھی۔
ثقلین مشتاق نے بھارت کے مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی وکٹ اس وقت حاصل کی جب وہ 136 رنز بیٹنگ کر رہے تھے اور بھارتی ٹیم کی میچ میں کامیابی یقینی دکھائی دے رہی تھی۔
ثقلین مشتاق کا اپنی ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس دن اللہ میرے ساتھ تھا، میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کر سکوں گا لیکن آپ اللہ کے پلان کو شکست نہیں دے سکتے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹنڈولکر بہت آسانی سے رنز اسکور کر رہے تھے، میں نے ٹیم کے کپتان وسیم اکرم سے کہا کہ باؤلرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ذہنی طور میں بھی دباؤ میں تھا۔
سابق اسپنر کے مطابق وسیم اکرم نے مجھ پر پورے اعتماد کا اظہار کیا، کپتان کو یقین تھا کہ میں ٹیم کیلئے کامیابی حاصل کر سکتا ہوں جس وجہ سے میرا اعتماد بحال ہوا اور میں ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔