Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد کرکٹرز متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر وسیم اکرم نے کہا کہ یہ سب کے لیے ایک مشکل وقت ہے اس لیے وہ متاثرین کی مدد کے لیے اپنا دستخط شدہ بلا اور گیند نیلام کر رہے ہیں۔
سوئنگ کے سلطان نے ابتدائی طور پر 10 ہزار ڈالرز کا ہدف مقرر کیا ہے اور کوئی بھی شخص 25 ڈالر عطیہ کر کے اس عمل میں شامل ہو سکتا ہے۔ وسیم اکرم نے اس کام کے لیے ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس میں اب تک 250 ڈالرز جمع ہو چکے ہیں۔