Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈیرن گف نے پاکستان کے مایہ ناز سابق بیٹسمین محمد یوسف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے بیٹنگ اسٹائل کی تعریف کی ہے۔ محمد یوسف نے پاکستان کی جانب سے 381 انٹرنیشنل میچز کھیلے جس میں انہوں نے 97 نصف سنچریوں اور 39 سنچریوں کی مدد سے 17,300 رنز اسکور کیے۔
ڈیرن گف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ محمد یوسف بیٹنگ کرتے ہوئے ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے، وہ ہر باؤلر کو اچھی طرح جانتے تھے اور اس کے ساتھ باتیں کرتے رہتے تھے، وہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوستانہ انداز اپنائے رکھتے، جب آپ اسکور بورڈ کی طرف دیکھتے تھے تو وہ ایک اور نصف سنچری کے قریب ہوتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنے سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں محمد یوسف کی بیٹنگ اوسط 40 کی تھی جو اسلام قبول کرنے کے بعد 70 کی ہو گئی، میں نے ان کے فلسفے سے بہت کچھ سیکھا کہ جو ہو رہا ہے اس میں خدا کی مرضی ہے۔ یاد رہے کچھ دن پہلے محمد یوسف کے حوالے سے یہی بات انگلینڈ کے سابق کپتان اینڈریو اسٹراس نے بھی کی تھی۔