Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مہندر سنگھ دھونی ورلڈکپ 2019 سیمی فائنل کے بعد سے بھارتی ٹیم سے باہر ہیں۔ انہوں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بھارتی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کوئی بیان دیا ہے لیکن آئی پی ایل کے 13ویں ایڈیشن کے ملتوی ہونے کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی بھی مشکل ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے بھارت کے سابق اوپننگ بیٹسمین گوتم گھمبیر نے کہا ہے کہ اگر اس سال آئی پی ایل منعقد نہیں ہو سکا تو مہندر سنگھ دھونی کا ٹیم میں آنا مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ مہندر سنگھ دھونی کی سلیکشن کس بنیاد پر ہو گی؟ وہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میچ کے بعد کسی قسم کی کرکٹ ہی نہیں کھیل رہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی وہی کھلاڑی کرتے ہیں جو میچ جتوا سکے، چاہے کوئی بھی ہو سلیکشن میرٹ پر ہی ہونی چاہیے۔
گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ دھونی کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین لوکیش راہول کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوکیش راہول، مہندر سنگھ دھونی جیسی وکٹ کیپنگ تو نہیں کر سکتے لیکن وہ نمبر 3 یا 4 کے بہترین بیٹسمین ہیں۔