محمد صبور نامی ٹویٹر صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد آصف نے انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن کو شاندار گیند کی جس پر وہ آؤٹ ہو گئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کیون پیٹرسن تک بھی پہنچ گئی۔
سابق انگلش بیٹسمین نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا میرا خیال ہے کہ جب محمد آصف پر پابندی لگی تھی تو پوری دنیا میں بہت بیٹسمین تھے جو خوش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آصف بہترین باؤلر تھے جن کے خلاف میں کھیلا اور ان کے خلاف کھیلتے ہوئے مجھے کچھ سمجھ نہیں آتی تھی۔
یاد رہے 2010 کے دورہ انگلینڈ پر اسپاٹ فکسنگ کرنے کی وجہ سے محمد آصف سمیت سلمان بٹ اور محمد عامر پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد محمد عامر قومی ٹیم میں کم بیک کر چکے ہیں لیکن سلمان بٹ اور محمد آصف ابھی تک پاکستان ٹیم سے دور ہیں۔