Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے دنیا کے چار بہترین فاسٹ بولرز کی فہرست بنائی جس میں حیران کن طور پر کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں۔ مائیکل ہولڈنگ نے ویسٹ انڈیز کے میلکم مارشل اور اینڈی رابرٹس، آسٹریلیا کے ڈینس للی اور ساؤتھ افریقہ کے ڈیل اسٹین کو اپنے چار پسندیدہ فاسٹ بولرز کی فہرست میں منتخب کیا۔
مائیکل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ اینڈی رابرٹس، میلکم مارشل اور ڈینس للی کے ساتھ کھیلنے کا بہت تجربہ ہے لیکن ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں ڈیل اسٹین کے اعدادوشمار دیکھنے کے بعد انہیں اس فہرست سے باہر نہیں کیا جا سکتا۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈینس للی کے پاس رفتار تھی اور وہ جارحانہ انداز سے بولنگ کرتے تھے جبکہ میلکم مارشل کی خوبی یہ تھی کہ وہ حریف بیٹسمینوں کو بہت جلد سمجھ جاتے تھے۔
اینڈی رابرٹس کے بارے میں مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ مجھے اینڈی رابرٹس سے سب سے زیادہ سیکھنے کو ملا اور وہ میرے سب سے زیادہ فیورٹ بولر رہے ہیں۔