Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے نوجوان فاسٹ باؤلر کگیسو رباڈا نے اپنے مداحوں کے ساتھ ہونے والے لائیو سیشن میں ایک سوال کے جواب پر کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بننے کیلئے بیتاب ہیں۔
کگیسو رباڈا نے کہا کہ میں پی ایس ایل میں کھیلنا پسند کروں گا، بدقسمتی سے اس سال پی ایس ایل کے دوران ہماری انٹرنیشنل سیریز تھی لیکن میں پرامید ہوں کہ ایک دن اس لیگ کا حصہ بن جاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں دنیا بھر میں ہونے والی زیادہ سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنا پسند کروں گا۔ کگیسو ربارڈ نے مزید کہا کہ کیریئر کے اختتام پر زیادہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیل کر کیریئر کا اچھے انداز میں اختتام کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے 24 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 30 شکار کیے ہیں۔