Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سعید اجمل نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری انگلینڈ کے خلاف 2010 میں اسکور کی تھی۔ اس میچ کو یاد کرتے ہوئے آف اسپنر سعید اجمل نے بتایا کہ جب میں بیٹنگ کرنے میدان میں اترا تو نئی گیند سے جیمز اینڈرسن بولنگ کرنے آئے اور مجھے کہا کہ کیا تم باؤنسر کیلئے تیار ہو؟ تو میں نے اسے جواب دیا مجھے انگلش سمجھ نہیں آتی۔
سابق اسپنر کا کہنا تھا کہ مجھے لگا وہ مذاق کر رہا ہے، ایک ٹیل اینڈر کو وہ باؤنسر کیوں کرے گا لیکن جیمز اینڈرسن نے مسلسل باؤنسر کرنا شروع کر دیئے اور جب مجھے 6 سے 7 مرتبہ گیند لگی تو مجھے جیمز اینڈرسن پر بہت غصہ آنے لگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے اتنا غصہ آ رہا تھا کہ ذوالقرنین حیدر کو میں نے کہا کہ میں اپنا بلا جیمز اینڈرسن کو مار دوں گا لیکن پھر میں نے اپنی بلے بازی سے انگلش بولرز کو جواب دیا اور نصف سنچری اسکور کی۔