Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز نے ٹیلنٹ کی تلاش میں "قلندر کا سکندر" نیا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت انڈر-23 کھلاڑی اپنی ویڈیوز بنا کر لاہور قلندرز کو بھیجیں گے جس کا جائزہ لینے کے بعد کوچز کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے۔ ورچوئل سلیکشن کا یہ پروگرام چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد مزید نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے جس کے لیے کھلاڑی اپنی ویڈیوز بنا کر ہمیں بھیج سکتے ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد ابتدائی طور پر 65 کھلاڑی منتخب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ فائنل راؤنڈ میں چار کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا جو پورا ایک سال لاہور قلندرز کا حصہ رہیں گے اور ان کی تربیت کی جائے گی۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث جو کھلاڑی مشکل کا شکار ہوئے اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے جو لوگ بےروزگار ہوئے ہیں ہم ان کو گھروں تک راشن پہنچا رہے ہیں۔