Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے متاثرین کی امداد کے لیے اوورسیز پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کی ہے اور اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانیوں کو امداد عطیہ کرنے کا طریقہ کار بھی بتا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی اپیل کے بعد ملکی اور غیرملکی کرکٹرز بھی اس سلسلے میں عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال اس وقت تشویشناک ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانی ہمیشہ اپنے ملک کی مدد کرتے ہیں اور بہت زیادہ سرمایہ اپنے ملک بھیجتے ہیں۔ کیون پیٹرسن نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں۔
قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان میں غریبوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، بہت سے غریب اور مستحق لوگ ہم سب کی مدد کے طلبگار ہیں۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں جنھوں نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا، ایک مرتبہ پھر پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے، آپ سب پھر سے آگے آئیں۔