Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کارلوس بریتھویٹ آئی پی ایل میں تین مختلف فرنچائز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے 2016 اور 2017 میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کی جبکہ 2018 میں وہ سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کھیلے۔ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر 2019 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئے لیکن 2020 میں انہیں کسی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔
آئی پی ایل کے 13ویں ایڈیشن میں منتخب نہ ہونے کے باوجود کارلوس بریتھویٹ کو امید ہے کہ انہیں متبادل کھلاڑی کے طور پر کسی ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے 13ویں ایڈیشن میں متبادل کھلاڑی کے طور بھی شامل ہو سکتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ شاید آئی پی ایل کے آئندہ سیزن میں کمینٹری کرنے کا بھی موقع مل جائے۔ ماضی میں کوئی خریدار نہ ملنے کے بعد اسکوٹ اسٹائرس، ڈیرن سیمی، کورے اینڈرسن اور عرفان پٹھان جیسے کھلاڑی بھی کمینٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔