Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی کرکٹرز خود کو سلیف آئیسولیشن میں کیسے فٹ رکھیں؟ قومی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک نے ویڈیو پیغام کے ذریعے کھلاڑیوں کو گھر میں رہ کر بنیادی ورزش کی ٹپس دیں۔ اُنھوں نے کھلاڑیوں کو آن لائن فٹس ٹیسٹنگ کی تفصیلات بھی بتائیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں یاسر ملک نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ تھا کہ ایک سال میں 6 مرتبہ فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے، ہم چار ٹیسٹ لے چکے ہیں اور یہ پانچواں ٹیسٹ ہو گا جو آن لائن لیا جا رہا ہے۔
یاسر ملک کے مطابق آن لائن فٹنس ٹیسٹ میں ہم ایک ساتھ 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیں گے اور دس-دس منٹ کے وقفے کے ساتھ ہم کھلاڑیوں کے آٹھ ٹیسٹس لیں گے۔
کھلاڑیوں کو ایک منٹ میں 60 پش اپس لگانے ہوں گے جبکہ ایک منٹ تک سٹ اپس، ایک منٹ تک برپیز ٹیسٹ اور پھر چن اپس کا ٹیسٹ ہو گا۔ اس کے بعد اسٹینڈنگ براڈ جمپ اور آخر میں اس کے بعد ایک منٹ تک بلغارین اسکواٹس ہوں گے۔