Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوری 2017 سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پانچ بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 3 سال میں ویرات کوہلی سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 161 اننگز کھیل کر 63.17 کی اوسط سے 8465 رنز اسکور کیے ہیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر روہت شرما موجود ہیں جنہوں نے 132 اننگز میں 54.27 کی اوسط سے 6350 رنز بنائے ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ 146 میچوں میں 6203 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اس فہرست میں چوتھا نمبر بابر اعظم کا ہے جنہوں نے اس دوران ابتدائی تینوں بلے بازوں سے کم میچز کھیلے ہیں۔ قومی بیٹسمین نے 126 اننگز میں 51.30 کی اوسط سے 5387 رنز اسکور کیے ہیں۔
گزشتہ 3 سال میں بابر اعظم نے 56 ایک روزہ میچوں میں 54.95 کی اوسط سے 2473 رنز بنائے اور 21 ٹیسٹ میچز میں 1559 جبکہ 34 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 1355 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر 4801 رنز کیساتھ 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔