کورونا وائرس کے باعث ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی غیریقینی ہو گئی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں مایہ ناز بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ ابھی خود کو ٹیم کے لیے دستیاب کہہ سکتا ہوں مگر آئندہ کا کچھ نہیں کہہ سکتا، اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اگلے برس تک ملتوی ہو جاتا ہے تو صورتحال تبدیل ہو جائے گی۔ جارحانہ بیٹسمین نے کہا کہ میں 100 فیصد فٹ ہونے کی صورت میں ہی خود کو ٹیم کے لیے پیش کروں گا اور اس کے لیے میں محنت بھی کر رہا ہوں۔ ساؤتھ افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اے بی ڈویلیئرز کو کھیلانا چاہتے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی ہوا تو اے بی ڈویلیئرز کی واپسی کا امکان ختم ہو سکتا ہے۔