Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا ماننا ہے کہ لاہور میں برفباری کے امکانات زیادہ ہیں لیکن پاک-بھارت سیریز کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے۔ رمیز راجہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہم یہی توقع کر سکتے ہیں کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس میں کھیلتی رہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ سیریز کے مقابلے میں لاہور میں برفباری کے زیادہ امکانات ہیں، دونوں ٹیمیں ورلڈکپس اور دیگر آئی سی سی ایونٹس میں کھیلتی رہیں گی لیکن فی الحال پاک-بھارت سیریز ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہی۔
کپل دیو کے بعد سنیل گواسکر نے بھی شعیب اختر کی پاک-بھارت سیریز کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہے اس لیے ایسی سیریز کا انعقاد نہیں ہونا چاہیے جس سے کھلاڑیوں کی جان خطرے میں پڑ جائے۔