Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ ساؤتھ افریقہ 19-2018 میں بابر اعظم نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔ خاص طور پر انہوں نے ٹیسٹ سیریز میں ڈیل اسٹین کی خوب پٹائی کی تھی۔ ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ مجھے بابر اعظم کی صلاحیتوں کا اندازہ ہی نہیں تھا، میں نے ان کے خلاف اس طرح بولنگ ہی نہیں کی جیسے کرنی چاہیے تھی جس کا انہوں نے فائدہ اٹھایا اور جارحانہ انداز سے بیٹنگ کی۔
ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ اس دورے پر بابر اعظم نے اس بولر کو زیادہ اٹیک کیا جو ان کی نظر میں بہترین تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے بعد وہ بہت زیادہ رنز بنا چکے، اگلی بار جب ہم آمنے سامنے ہوں گے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ انہوں نے میرے خلاف رنز اسکور کیے تھے اور مجھے خوشی ہے کہ بابر اعظم جس معیار کے کھلاڑی ہیں وہ اسی طرح پرفارم بھی کر رہے ہیں۔