Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شرکت کرے گی مگر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین راجر ہارپر کو اپنی ٹیم سے زیادہ امیدیں نہیں ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر دوسرا ٹائٹل جیتنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود ہے۔
ویسٹ انڈیز کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین راجر ہارپر کا کہنا ہے کہ ہمیں حقیقی دنیا میں رہنا چاہیے اور اس کے مطابق ہمیں ٹیم سے زیادہ امیدیں نہیں لگانی چاہیئں، میں نہیں سمجھتا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈکپ جیتنے والی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے۔
راجر ہارپر نے کہا کہ 2016 میں ٹائٹل جیتا تو ہمارے پاس بہت سے ٹی ٹوئنٹی اسپشلسٹ کھلاڑی تھے، آج صورتحال مختلف ہے اور ہمارے پاس ایسے کھلاڑی نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیان کا یہ مقصد بالکل نہیں کہ ٹیم کا حوصلہ کم ہو، ابھی بھی ہماری کوشش یہی ہو گی کہ ایونٹ میں اچھی سے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔