آسٹریلیا کے آف اسپنر نیتھن لائن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹم پین نے مشکل حالات میں ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور توقع کرتے ہیں کہ ٹم پین مستقبل میں بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 2018 کے دورہ ساؤتھ افریقہ پر بال ٹیمپرنگ اسکینڈل آنے کے بعد اسٹیو اسمتھ سمیت ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
ٹم پین کی قیادت میں کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ گزشتہ سال کینگروز نے انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلتے ہوئے ایشیز پاس برقرار رکھی تھی۔
انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم رواں سال کے اختتام پر ایک بار پھر آسٹریلیا آ رہی ہے اور میں اس سیریز کے لیے بہت پرجوش ہوں۔